میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی ہمیشہ کراچی کی دشمن رہی،حافظ نعیم الرحمن

پیپلزپارٹی ہمیشہ کراچی کی دشمن رہی،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایم کیو ایم زوال پذیر ہے اور کراچی کے عوام کے ارمانوں کا خون کرکے مفادات اور مراعات سمیٹنے میں لگی ہوئی ہے ،پیپلز پارٹی کبھی عوام دوست اور کراچی دوست نہیں رہی ،اس نے ہمیشہ کراچی دشمنی کا ثبوت دیا ہے ،پی ٹی آئی نے بھی اہل کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا اور اپنی موجودگی کا احساس تک برقرار نہیں رکھ سکی ،صرف جماعت اسلامی نے عوام کی ترجمانی کی ہے اور آ ج جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی سب سے موثر اور توانا آوازبن چکی ہے اور اس کی عوامی پذیرائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،جماعت اسلامی کے بلدیاتی امیدواران ،ناظمین انتخاب ،ذمہ داران و کارکنان 15جنوری کے بلدیاتی انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کریں اور موثر منصوبہ بندی کے ساتھ میدان عمل میں موجود رہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت نارتھ کراچی میں بلدیاتی امیدواروں کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں نامزد چیئر مین وائس چیئر مین ،کونسلرز،ناظمین انتخاب و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر امیر ضلع شمالی محمد یوسف ،نائب امیر طارق مجتبیٰ خان ، سیکریٹری عرفان احمد و دیگر ذمہ داران بھی موجو د تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے تمام یوسیز کے بلدیاتی امیدواران و متعلقہ ناظمین انتخاب سے علاقے کی مجموعی صورتحال ، انتخابی مہم اور تیاریوں اور اب تک کی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ لی اور شرکاء کو ہدایت کی کہ 35دن کا ایک مکمل منصوبہ ترتیب دے کر ہر گھر ،ہر فرد سے رابطہ کریں ،گلی ،محلے ،مساجد ، کاروباری مراکز اور پبلک مقامات پر جائیں ،مقامی اور نچلی سطح پر پید ا شدہ مسائل پر لوگوں سے بات کریں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کریں ، پبلک ایڈ کمیٹیوں کو مزید فعال ، متحرک اور موثر بنائیں ، علاقے کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو اپناشراکت دار بنائیں اور روزانہ وقت متعین اور مختص کرکے یہ عمل جاری رکھیں ،جماعت اسلامی اپنی حقوق کراچی تحر یک و جدوجہد کے باعث شہر قائد میں ایک ابھرتی او رآگے بڑھتی ہوئی جماعت بن چکی ہے ، عوام نے تمام جماعتوں سے مایوس ہوکر اور دھوکہ کھاکر اب صرف جماعت اسلامی سے اپنی ساری توقعات وابستہ کرلی ہیں جماعت اسلامی ان کو ہر گز مایوس نہیں کرے گی ۔ انسانی حقوق کی پامالی جس انداز میں ہوتی رہی ہے اس کا کوئی جواز ایک مہذب معاشرے میں نہیں ہوتا۔ اعظم سواتی ، شہباز گل پر کیسز بنائے گئے ، عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوتا ہے لیکن وہ اپنی مدعیت میں مقدمہ درج نہیں کر اسکتے ،یہ بہت سنجیدہ معاملات ہیں جس پر قوم ،سول سوسائٹی ،عدلیہ اور اسٹیک ہولڈرز کوسنجیدگی سے سوچنا چاہے ،اگر اعتماد کا فقدان بڑھتا چلا گیا تو یہ ملک کے لئے نقصان دہ ہوگا ۔ تحریک انصاف کی وفاقی اور جمہوری سوچ ہے ،ہم آئینی کردار کے اندر رہتے ہوئے اپنی بات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ،ایسا کوئی قدم نہیںاٹھانا چاہتے جس سے ملک کو یا ادارے کو نقصان ہوگا یا کسی ادارے کی تضحیک ہو،سات آٹھ ماہ میں جوخلیج پیدا ہوئی ہے بد گمانیوں نے جنم لیا اس کی وجوہات ہیں ، آنے والے دنوں میں اس قسم کی اعتماد سازی بڑھائیں کہ خلیج کم ہو سکے اور اس میں اضافہ نہ ہو اور ملک ہیجانی کیفیت سے باہر آ سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں