میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاچن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پاک فوج کے دو میجر شہید

سیاچن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پاک فوج کے دو میجر شہید

ویب ڈیسک
منگل, ۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سیاچن میں پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو میجر شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور ہیلی کاپٹر میں سوار میجر راجا ذیشان جہانزیب اور میجر عرفان برچا نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے اور فوجی دستے جائے حادثہ پر پہنچے۔گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے مطابق حادثہ ضلع گانچھے میں پیش آیا ،دریں اثناء صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی ،وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، ڈپٹی چیئر مین سینٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیاہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں