میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان کومفت ادویات کی فراہمی،پاکستانی مریضوں پربھاری پڑگئی

افغانستان کومفت ادویات کی فراہمی،پاکستانی مریضوں پربھاری پڑگئی

ویب ڈیسک
منگل, ۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کو 5 ارب روپے کی فراہمی کا اعلان کیا ہے، جو بنیادی طور پر افغان عوام کے لیے ادویات اور خوراک کی خریداری کے لیے استعمال ہوگی۔عمران خان نے اور وزارت صحت وفاقی حکومت نے جب ادویات افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تو یہ ساری ذمہ داری ڈریپ کے قائم مقام سربراہ اسم رؤف کو دی گئی، عاصم راؤف گزشتہ تین سالوں سے عارضی انچارج ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ہیں عاصم رؤف نے غیر قانونی طور پر فارماسیوٹیکل کمپنیوں پر پریشر دیا۔ براہ راست فارماسوٹیکل کمپنیز کو حکم دیا گیا کہ وہ افغانستان کے لیے عطیات جمع کریں۔ فارماسوٹیکل کمپنیوں نے CEO ڈ ریپ کی ملی بھگت کی بناپر عطیات پانچ ارب کی ادویات دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے گزشتہ جمعہ کو پالیسی بورڈ سے اس عاصم رؤف کو اگلا مستقل سی او کے لیے منظوری حاصل کر لی ہے۔ اب عمران خان اس چندہ ادویات کی بنا پر ایک نااہل اور جونیئر افسر عاصم رؤف کو اب منسٹری آف ہیلتھ کے ذریعے مستقل سی او لگایا جا رہا ہے، اس مرض پر بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی انویسٹمنٹ ہے۔ عاصم رؤف اب بڑی بڑی کمپنیوں سے ادویات کی قیمتوں کا حساب نہیں لے پائیں گے، افغانستان کا یہ چندہ پاکستان کے مریضوں پر بھاری پڑے گا اور پانچ سو بائیس ارب کی ادویات کی کرپشن کا حساب نہیں ہو پائے گا، موجودہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں 14 دفعہ اضافہ کر چکی ہے یہ اضافہ 400 فیصد تک ہے، امداد اور چندے کی آڑ میں اب فارماسوٹیکل کمپنیاں کامیاب ہوگئی اور من پسند فیصلے ہوں گے حالانکہ عاصم رؤف کے بارے میں اس کی ترقی کے بارے میں منسٹری آف ہیلتھ 53 صفوں کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے، موجودہ ڈریپ کے سربراہ کی 18 ویں گریڈ سے 19 ویں گریڈ میں ترقی غیر قانونی ہے، پاکستان میں ہیلتھ کے معاملے میں قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اس حوالے سے فارماسسٹ اور صدر پاکستان لائرز فور م نورمہرکاکہناہے کہپاکستان حکومت افغانستان کو 5ارب کی ادویات مفت دیگا لیکن پاکستانی مریضوں کے خون سے جیب سے ادا ہوگی ، نور مہر کے مطابق سیرل فارماسیوٹیکل نے 10 ملین مالیت کی ادویات اور سامان عطیہ کیا ہے، اس کے بعد ہائی کیو جس نے 6.5 ملین مالیت کی ادویات عطیہ کیں، فارمیوو نے ڈھائی لاکھ مالیت کی ادویات عطیہ کیں، میکس ٹیک فارما نے 2.2 ملین مالیت کی ادویات عطیہ کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں