میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع غربی ،منگھوپیر،پانی چوروں کیخلاف آپریشن

ضلع غربی ،منگھوپیر،پانی چوروں کیخلاف آپریشن

ویب ڈیسک
پیر, ۷ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیربلدیات ناصرشاہ کہنا ہے کہ پانی چوری میں ملوث واٹر بورڈ کے افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، کراچی میں تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو مسمار کیا جائے گا۔ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں پانی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا، کارروائی کے نتیجے میں منگھوپیر اور ضلع غربی میں واٹر ہائیڈرنٹ بند کروا دئیے گئے۔اس موقع پر واٹر بورڈ کے ایم ڈی، پولیس اور ریونیو حکام بھی ناصر حسین شاہ کے ہمراہ موجود تھے، پانی چوری کی روک تھام میں غفلت پر ایس ایچ او پیرآباد کو معطل کر دیا گیا۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پانی مافیا منظم طریقے سے مین لائنوں سے پانی چوری کر رہی تھی، غیر قانونی مشینری قبضے میں لے کر کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں