میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عام انتخاب میں پیپلزپارٹی کیلئے نئے پریشانی

عام انتخاب میں پیپلزپارٹی کیلئے نئے پریشانی

ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)عام انتخاب، پیپلزپارٹی کیلئے نئے پریشانی، سابق ایم این ایز صوبائی حلقوں پر انتخاب لڑنے کیلئے پر تولنے لگے، مخدوم جمیل الزمان مٹیاری سے صوبائی حلقے پر انتخاب لڑنے کے خواہشمند، رفیق جمالی دادو سے طارق شاہ جاموٹ حیدرآباد سے صوبائی حلقے کے ٹکٹ منتظر، پیپلزپارٹی کی وفاق میں پوزیشن کمزور ہونے کے باعث اکثر ایم این ایز نے صوبائی حلقوں پر نظر ٹکا لی، تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے تاریخ کا اعلان ہوتے ہی پیپلزپارٹی کو سندھ میں نئی پریشانی کا پیدا ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر کامیاب ہونے والے امیدوار صوبائی حلقوں پر انتخاب لڑنے کیلئے پر تولنے لگے ہیں، ذرائع کے مطابق وفاق میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن کمزور ہونے اور اپوزیشن میں جانے کے امکانات بعد سندھ کے اکثر قومی اسمبلی کے حلقوں پر انتخابات لڑنے والے امیدواروں نے صوبائی حلقوں پر نظر ٹکا لی ہے، ذرائع کے مطابق سابقہ ایم این اے مخدوم جمیل الزمان مٹیاری سے صوبائی انتخاب لڑنے کیلئے کے خواہشمند ہیں جبکہ دادو سے رفیق جمالی اور حیدرآباد سے طارق شاہ جاموٹ بھی صوبائی حلقے کی ٹکٹ کیلئے پارٹی قیادت کو عندیہ دے چکے جبکہ سینٹیر جام مھتاب ڈھر بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں پارٹی قیادت کو صوبائی حلقے پر انتخاب لڑنے کا عندیہ دے چکے ہیں، سندھ میں نواز لیگ کی جانب سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، ایم کیو ایم، جی یو آئی سمیت پیپلزپارٹی مخالف مضبوط اتحاد بنانے کی تیاریوں اور پیپلزپارٹی میں ٹکٹوں کے مامرے پر ممکن تنازع کے باعث سندھ میں پیپلزپارٹی کو عام انتخابات میں سخت مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور حال میں ٹنڈوالہیار میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے خیر محمد کھوکھر سمیت دیگر افراد کے شمولیت کے باعث ٹکٹوں کے مامرے پر پیپلزپارٹی کو مشکل پیش آ سکتی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں