ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے
ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
افغان شہریوں کی وطن واپسی سے متعلق سرحدی حکام نے آگاہ کیا جس کے بعد وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کا سلسلہ اس وقت سے جاری ہے جب حکومت نے تمام غیر رجسٹرڈ غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا اور کہا کہ اس کے بعد ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔حکام کے مطابق 17 ستمبر سے اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 74 ہزار 358 افغان شہری افغانستان روانہ ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل اب بھی جاری ہے لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ واپس جانے والوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔