میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کہیں ہلکی کہیں تیزبارش اورژالہ باری،کراچی میں سردی کی انٹری

کہیں ہلکی کہیں تیزبارش اورژالہ باری،کراچی میں سردی کی انٹری

ویب ڈیسک
پیر, ۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیرکو کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جبکہ سپر ہائی وے کے اطراف ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے، بارش منگل کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔کراچی کے علاقوں شارعِ فیصل، ملیر، گلستانِ جوہر، ناظم آباد، کلفٹن، قیوم آباد، کورنگی، لانڈھی، صدر، کشمیر روڈ، ایف بی ایریا، گلشنِ اقبال کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور درجہ حرارت گرنے سے ژالہ باری ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کے قریب گرج چمک کے بادل بننے کا عمل جاری ہے، شہر کے شمال مشرق میں بادل بن رہے ہیں، بحیرہ عرب میں بھی بادل بن رہے ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں منگل کی صبح تک وقفے وقفے سے ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔اس سے قبل موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کی جانب سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں