میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دعا ہے چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں، مریم نواز

دعا ہے چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں، مریم نواز

ویب ڈیسک
هفته, ۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدرمریم نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کیلئے دعا کی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہیکہ چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں۔واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے ۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کوکئی روز سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، سانس لینے میں دشواری بڑھنے پر اْنہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چونکہ چوہدری شجاعت حسین نمونیا کے ساتھ ہسپتال آئے تھے تو اس لیے اْن کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنا بھی ضروری تھا، تاہم ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں