میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارطغرل غازی کے اداکار کی فلسطین میں جنگ سے متاثرین کے لیے عطیات کی اپیل

ارطغرل غازی کے اداکار کی فلسطین میں جنگ سے متاثرین کے لیے عطیات کی اپیل

ویب ڈیسک
هفته, ۷ نومبر ۲۰۲۰

ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریز 'ارطغرل غازی' میں عبدالرحمن الپ کا کردار نبھانے والے اداکار جلال اَل نے مداحوں سے فلسطین، یمن اور شام میں جنگ سے متاثر ہونے والوں کے لیے عطیات کی اپیل کردی

شیئر کریں

ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں عبدالرحمن الپ کا کردار نبھانے والے اداکار جلال اَل نے مداحوں سے فلسطین، یمن اور شام میں جنگ سے متاثر ہونے والوں کے لیے عطیات کی اپیل کردی۔ارطغرل ڈرامے میں کائی قبیلے کے اہم جنگجو عبدالرحمن الپ کا کر دار نبھانے والے جلال ال نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی تو اس موقع پر پوری دنیا میں موجود جلال ال کے مداحوں نے انہیں مبارک باد کے ساتھ محبت بھرے اور دعائیہ پیغامات بھیجے ۔ترک اداکار نے اپنی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے جنگ سے متاثرہ ممالک یمن، شام اور فلسطینی عوام کی مدد کے لیے عطیات کی اپیل بھی کی۔ عبدالرحمٰن الپ نے انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا کہ میرے مداح جو میری سالگرہ منانا چاہتے ہیں وہ فلسطین میں موجود اپنے بھائیوں اور بہنوں کی عطیات کے ذریعے مدد کرسکتے ہیں۔ اداکار جلال ال نے اپنے مداحوں سے شام اور یمن میں موجود جنگ سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لیے مدد کی بھی اپیل کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں