بیروت دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد عمارتیں تباہ
ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر ایک اور بڑا حملہ کیا ہے، داحیہ علاقے پر بمباری سے پورا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا، آگ اور بارود فضا میں بلند ہوتا میلوں دور سے دیکھا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اسرائیل کی بمباری سے کتنے افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں تاہم حملے سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کا دعوی ہے کہ اس نے حزب اللہ کے اسلحہ ذخائر کو بھی نشانہ بنایا ہے اور لبنان کے ٹی وی کا دفتر بھی تباہ کردیا ہے۔