میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 7 ایف سی اہلکار شہید، 2 زخمی

کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 7 ایف سی اہلکار شہید، 2 زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم کی تحصیل وسطی کرم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کرم میں وسطی کرم کے تھانہ چنارک کے علاقے پستونی میں ایف سی 154 ونگ کے اہلکار قریبی بارانی ندی میں معمول کے گشت پر تھے جہاں گھات لگاکر موجود مسلح دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر چاروں اطراف سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 7 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل روانہ کر دیا گیا، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائس لائک جلال، عارف، وحدت، عمران، مصطفی، جاوید اور سپاہی اویس کے نام سے ہوئی جب کہ ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں گذشتہ کئی ماہ سے دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، یہ علاقہ ضلع خیبر اور ضلع اورکزئی کے قریب ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں