میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چاہتے ہیں جلد ایکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں، بلاول بھٹو

چاہتے ہیں جلد ایکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے، چاہتے ہیں جلد ایکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں۔جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، سیلاب متاثرین کو پکے گھر ملیں گے، سیلاب متاثرین کے لیے اپنی زمین اور اپنا مکان پروگرام شروع کیا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی، کپڑا، مکان کا وعدہ پورا کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا، انفرا اسٹرکچر اور زراعت میں سرمایہ کاری کریں گے، سیلاب سے جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا بھی متاثر ہوا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ کے علاوہ دیگر علاقوں کے لیے بھی منصوبے لائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں