میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واجبات کی عدم ادائیگی سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری مکمل

واجبات کی عدم ادائیگی سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری مکمل

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کراچی کے سات بڑے اسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری مکمل کرلی، 10 اکتوبر کو اسپتالوں کو دی گئی مہلت ختم ہوجائے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس کے نادہندہ کراچی کے سات بڑے سرکاری ہسپتالوں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے دی جانے والی مہلت 10 اکتوبر کو ختم ہوجائے گی جس کے بعد ان اسپتالوں کی بجلی منقطع کردی جائے گی۔ترجمان کے مطابق کمپنی نے گیس کا بل ادا نہ کرنے والے سرکاری ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے سات بڑے سرکاری اسپتالوں کی گیس کاٹنے کی تیاری مکمل کرلی ہیں، ان ہسپتالوں کو مزید مہلت دے دی گئی ہے، اگر 10 اکتوبر تک واجبات ادا نہ ہوئے تو گیس منقطع کردی جائے گی اور سارے ڈیفالٹر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نادہندہ ہسپتالوں میں کراچی سول ہسپتال کا ٹراما سینٹر، سندھ گورنمنٹ ہاسپٹلز، سول سروسز ہسپتال نزد خالقدینا ہال اور آئی سی یو ٹراما سینٹر اینڈ کارڈک سینٹر کورنگی 5 نمبر شامل ہیں جنہیں کئی نوٹسز دیے گئے لیکن کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ این آئی سی ایچ پر 52 لاکھ 61 ہزار 37 روپے، عبدالمجید صحبیانی ہسپتال کھوکھرا پار پر 26 لاکھ 53 ہزار روپے، آئی سی یو ٹراما اینڈ کارڈک سینٹر کورنگی 5 نمبر پر 33 لاکھ 11 روپے، کراچی سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر پر 2 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار روپے، سندھ گورنمنٹ ہسپتال نارتھ کراچی پر 26 لاکھ 32 ہزار روپے، سول سرجن ہسپتال ایم اے جناح روڈ پر 33 لاکھ 98 ہزار سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں