میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین نے انٹرپول کے صدر کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی

چین نے انٹرپول کے صدر کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چین نے انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن(انٹرپول) کے صدر مینگ ہونگ وائی کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔ اطلاعات کے مطابق بیجنگ نے سرکاری طور پر آگاہ کیا ہے کہ مینگ ہونگ وائی کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی اس لیے وہ محکمہ انسداد کرپشن کے زیر تفتیش ہیں۔واضح رہے کہ مینگ فرانس کے شہر لایون میں واقع انٹرپول کے صدر دفتر سے 25ستمبر کو اپنے آبائی وطن چین کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن اس کے بعد سے ان کے بارے میں کچھ بھی پتا نہیں چل پا رہا تھا۔دوسری جانب انٹرپول کے سیکریٹری جنرل جرگین اسٹاک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انٹرپول سرکاری ضابطوں کے تحت چین سے یہ درخواست کرتا ہے کہ وہ انٹرپول کے صدر مینگ ہونگ وائی کے حوالے سے وضاحت دے ۔چین کی اسٹیٹ نیوز ایجنسی ژن ہوا کے مطابق مینگ انٹرپول کے صدر بننے والے پہلے چینی آفیشل ہیں۔ژن ہوا کے مطابق ایک فرنچ آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا تھا کہ جب مینگ کو آخری بار دیکھا گیا تھا تو وہ فرانس کی سرزمین پر نہیں تھے تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا کہ انٹرپول کے صدر چین میں تھے یا نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں