میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عزم استحکام نئے آپریشن کا نام نہیں،کوئی بے گھر نہیں ہوگا،آرمی چیف

عزم استحکام نئے آپریشن کا نام نہیں،کوئی بے گھر نہیں ہوگا،آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث فتنہ الخوارج کے خاتمے تک ہم انہیں جہاں پائیں گے، وہیں ان کی سرکوبی کریں گے، جب تک اس فتنے کا اختتام نہ ہوجائے ۔غیرملکی شہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں پر آئندہ بھی زمین تنگ رہے گی۔غیرملکی شہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں کیلئے آئندہ بھی زمین تنگ رہے گی، بیرونی طاقتوں کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ تمہارے مذموم ارادوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اور ملکی سلامتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر ابہام اور افواج اور عوام میں خلیج پیدا کرنے کے لیے متحرک قوتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے، کشمیر یوں کی حق خود ارادیت ملنے تک حمایت جاری رکھیں گے، اسرائیلی حملے پورے خطے اور عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں،پاکستان فلسطینیوں پر ظلم وتشددکی روک تھام کیلیے سرگرم عمل رہے گا،راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سمیت دیگر اعلی حکومتی اور عسکری حکام اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔جی ایچ کیو آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی بات کے آغاز پر وزیراعظم پاکستان، آزاد کشمیر، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور شہدا کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر شہادت قبول کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے تمام شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کے تحفظ اور بقا کو یقینی بنایا اور جدوجہد قیام پاکستان سے لے کر آج تک تمام شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں جن کے مقدس خون نے وطن کی عظمت اور اس کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اس پاک سرزمین کی مٹی کی آبیاری کی۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی عظیم قوم کے جذبوں کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے آزمائش میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ طاغوتی قوتوں اور دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پاکستانی ایک بہادر قوم ہیں جو آزادی کی اہمیت کو نبھانا اور اس کی قیمت چکانا احسن طریقے جانتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں