میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چہلم امام حسین پر ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

چہلم امام حسین پر ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔ لاہور، کراچی ، پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں روایتی جلوس اور تعزیے برآمد ہوئے اور اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، جلوسوں کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ، جلوسوں کی سکیورٹی پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے اور ان کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات تھے ، اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کی مدد سے جلوسوں کی سخت نگرانی کی گئی۔ دوسری جانب چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، جلوسوں کے دوران ہیلی کیم اڑانے پر پابندی رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں