سرچھپانے کیلئے خیمہ ہے نہ کھانے کی کوئی چیز آہ وبکا کے علاوہ کچھ نہیں بچا، سیلاب متاثرین پھٹ پڑے
شیئر کریں
بدترین حالات سے نمٹنے والے پینے کے صاف پانی کے لیے بھی ترس رہے ہیں، بیماریوں نے آن گھیرا ، فوری طور پر کوئی دوائی بھی میسر نہیں
سیلاب میں گھر اور سامان تو بہہ گیا صرف اپنی جان بچا کر نکلے مگر اب زندگی خطرے میں ہیں،سیلاب متاثرین کی نجی ٹی وی سے گفتگو
سکھ(مانیٹرنگ ڈیسک): صوبہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں سیلا ب متاثرین انتہائی کٹھن حالات میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اے آر وائی نیوز متاثرہ لوگوں کی آواز بن گیا۔تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے بڑا سیلابی ریلا تو گزر گیا مگر اپنے پیچھے دکھوں کی متعدد داستانیں چھوڑ گیا، سکھر میں سیلاب سے متاثرہ کئی خاندان بے یارو مددگار بن کر حفاظتی بند پر کھلے آسمان تلے بیٹھے منتظر ہیں۔سیلاب متاثرین اے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پھٹ پڑے، انہوں نے بتایا کہ فوری مدد کے انکے پاس نہ سر چھپانے کے لیے کوئی خیمہ ہے اور نہ کھانے کے کوئی چیز، صرف آہ وپکار کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔متاثرین افراد نے بتایا کہ بدترین حالات سے نمٹنے والے پینے کے صاف پانی کے لیے بھی ترس رہے ہیں، بیماریوں نے آن گھیرا ہے، فوری طور پر کوئی دوائی بھی میسر نہیں ہے۔ایک خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں گھر اور سامان تو بہہ گیا صرف اپنی جان بچا کر نکلے مگر اب زندگی خطرے میں ہیں۔