میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیگی‘ شہباز شریف

حکومت خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیگی‘ شہباز شریف

ویب ڈیسک
منگل, ۷ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عام عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہرشخص پریشان ہے اگر اسے سنبھالا نہ گیا تو حکومت خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی،تین سال قبل ایمانداری سے میثاق معیشت کی بات کی لیکن اسے پایہ حقارت سے ٹھکرا دیا گیا ،امید ہے طالبان امن قائم کرنے کے دعوے پر عمل پیرا ہوں گے ،نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر اس کے دفاع کو ہمیشہ کیلئے نا قابل تسخیر بنا دیا اب ہمیں معاشی میدان میں پاکستان کو مضبوط بنانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شہباز شریف نے یاددگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہدا ء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ۔شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو افواج پاکستان نے لازوال داستان رقم کی، اسی روز میجر عزیز بھٹی جیسے سپوتوں نے جان پر کھیل کر ملک کا دفاع کیا، ایم ایم عالم نے دشمن کے جہازوں کو جھپٹ جھپٹ کر تباہ کیا، بھارتی ٹینکوں کو ہماری فورسز نے چوونڈا پر تاریخ کا حصہ بنایا، جب بھی قوم نے ایک ہوکر مقابلہ کیاشکست دشمن کا مقدر ثابت ہوئی ،آج بھی قوم کو متحد ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دفاع کو ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر کیا،جے ایف سیون تھنڈر کے ذریعے ملک کی فضائوں کو ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا، افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کو ہمیشہ کے لئے محفوظ بنا دیا ۔ ہمیں پاکستان کو معاشی میدان میں بھی مضبوط بنانا ہوگا کیونکہ آج جنگیں معاشی طور پر لڑی جارہی ہیں ۔ آج ہماری معیشت ضعف اور کمزور ہے اور اگر ہم نے اسے دور نہ کیا تو پاکستان کا دفاع حقیقی معنوں میں مضبوط نہیں ہو سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ پوری قوم کو متحد ہو کر قائد کے افکار اور علامہ اقبال کے پیغام کے مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہوگا۔ آج قوم حکمرانوں سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا اس دن کے لئے قربانیاں دی گئی تھیں ۔ تین سال پہلے ہم نے ایمانداری کے ساتھ میثاق معیشت کی با ت تو کی تو اسے پایہ حقارت سے ٹھکرا دیا گیا ، آج ہمیںغربت اوربے روزگاری کا خاتمہ کرکے شہدا ء کی روحوں کو تسکین دینا ہوگی اور شبانہ روز محنت کرناہوگی، مہنگائی نے عام عوام کی کمر توڑ دی ہے اگر اسے سنبھالا نہ گیا تو حکومت خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے ، امید ہے طالبان میں وسیع البنیاد حکومت بنے گی ، طالبان نے جو امن قائم کرنے کا دعویٰ کیاہے اس پر عمل پیر اہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہاں امن ہو خوشحالی کا دور دورہ ہو ، اگر وہاں امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہوگا ،خطے کی ترقی کے لئے لازم ہے کہ افغانستان میں امن او ترقی کا دو رہو ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں