میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لندن سے دہشت گرد کی حکومت کا ہمت سے مقابلہ کیا، بلاول بھٹو

لندن سے دہشت گرد کی حکومت کا ہمت سے مقابلہ کیا، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۷ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی سے دہشت گردوں کا راج ختم کر دیا ہے ، اب شہر کی ترقی پر کام کریں گے ،نالوں کی صفائی کے دوران کسی کا گھر نہیں توڑیں گے ، اگر کسی کا گھر توڑیں گے تو پہلے اسے متبادل گھر فراہم کریں گے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر حسین شاہ سمیت دیگر موجود تھے ۔اتوارکوپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں کے علاقے ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر پہنچے جہاں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑے ڈال کر پارٹی چیئرمین کا استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آج میں ضلع وسطی آیاہوںاپنے شہر اورملک کے لیے بینظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو نے جان دیں،یہاں تو بیرون ملک لندن سے دہشت گرد کی حکومت تھی۔انہوں نے کہاکہ 2015میںیہاں سیکورٹی صورتحال کیسی تھی لیکن پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ہمت سے ان کامقابلہ کیاہم نے آپریشن کرکے ان دہشت گردوں کو ختم کردیااب ہم شہر کی ترقی کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ بارش سے متاثر علاقے کا دورہ کررہاہوں شہر کی ترقی کے لیے آپ کے درمیان وزیراعلیٰ اور بلدیات کے وزیر اور دیگر کو ساتھ لایا ہوں ان کو ہدایت ہے آپکی خدمت اور کام کریںجب تک متاثرین کو دوسری جگہ نہیں ملتی اس وقت تک انکے گھر نہیں گرائیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ گرین لائن کی وجہ سے پانی کھڑا ہوتا ہے اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔سو سال بعد بارش ہوئی ہے آپ کو نقصان بھی ہوا ہے ۔ 100سال بعد اتنی زیادہ بارش ہوئی اور بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے ، بارش کے باعث جو لوگ متاثر ہوئے ان کا خیال رکھنا پڑے گا، اگر آپ ہمارا ساتھ دیتے ہیں تو وفاق سے این ایف سی ایوارڈ بھی چھین کر رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام نے تاریخی بارش اور کورونا وبا کا مقابلہ کیا ہے ،سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے کہ سندھ کے عوام کا پیسہ سندھ کو دو تاکہ ہم ان کے مسائل حل کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہنالوں کو صاف کریں گے مگر انصاف کے ساتھ صاف کریں گے ، نالوں کی صفائی کے دوران کسی کا گھر نہیں توڑیں گے ، اگر کسی کا گھر توڑیں گے تو پہلے اسے متبادل گھر فراہم کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں