میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کی بابر اعوان سے فیٹف قوانین پر مشاورت

وزیر اعظم کی بابر اعوان سے فیٹف قوانین پر مشاورت

ویب ڈیسک
پیر, ۷ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ کیا جس میں ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی ،سیلاب کی صورتحال اور ممبران پارلیمنٹ کی مصروفیات پر بھی گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں کہاگیا کہ متعددارکان سیلاب زدگان کیلئے ریلیف اقدامات میں مصروف ہیں،قومی اسمبلی اورسینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،قومی اسمبلی کا اجلاس اب 14ستمبرشام ساڑھے چاربجے ہوگا،سینیٹ کااجلاس 15ستمبر صبح ساڑھے دس بجے بلایا جائیگا۔ وزیر اعظم نے بابر اعوان کو ہدایت کی کہ فیٹف سمیت ضروری قانون سازی کو جلد پارلیمنٹ لے جائیں نے کہاکہ فیٹف قانون سازی قومی ضرورت ہے ، اسے پورا کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں