میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر فواد چودھری کے طنز یہ تیر

بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر فواد چودھری کے طنز یہ تیر

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے طنز کے نشتر برسا دیے ۔چندریان ٹو کی ناکامی پر ٹوئٹر پر بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ مودی سیٹلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے ، جیسے وہ سیاست دان نہیں خلا نورد ہوں، غریب عوام کے 900 کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے جواب طلب کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹرول انہیں دھمکا رہے ہیں جیسے بھارتی چاند مشن کو انہوں نے ناکام بنایا ہے ، کیا ہم نے کہا تھا کہ ان نالائقوں پر 900 کروڑ لگا ؟ انہوں نے کہا کہ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو، جو کام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے ، چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اتر گیا۔ بھارتی سپیس مرکز سے مودی کے مایوس ہوکر چلے جانے پر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ افسوس میں یہ لمحہ دیکھ نہ سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں