میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ ملکی مستقبل کا فیصلہ کرے گا، مریم نواز

آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ ملکی مستقبل کا فیصلہ کرے گا، مریم نواز

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ اور اس کی سمت کا تعین کرے گا۔مریم نواز نے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا میں یوتھ ڈویڑنل کمیٹیاں مقرر کرنے کیلیے آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ نوجوانوں کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں خیبر پختونخوا کے سات ڈویڑنز میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔ کمیٹیوں کے ناموں پر مشاورت کے بعد ان کے قیام کو حتمی شکل دی گئی جس کا جلد ہی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔مریم نوازشریف نے آرگنائزنگ کمیٹی کو جلد از جلد دیہات کی سطح پر کوآرڈینیٹرز مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس موققع پر رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور ملکی آبادی کا غالب حصہ ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت بنانا چاہتے ہیں اور اْنہیں فیصلہ سازی کے عمل میں آگے لانا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں