میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروباوباکاپھیلائوکیسے روکیں،سندھ کے دوبڑوں نے سرجوڑلیے

کوروباوباکاپھیلائوکیسے روکیں،سندھ کے دوبڑوں نے سرجوڑلیے

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال سمیت صوبہ کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد اور تدارک کیلئے بھرپور کوشش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک اور صوبہ کے وسیع تر مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے،ملک کی ترقی کراچی کی تعمیر و ترقی سے وابستہ ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئیے وفاق اور صوبے کے درمیان روابط کو مزیدمستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں