افغان حکومت کے میڈیاڈائریکٹرہلاک
ویب ڈیسک
هفته, ۷ اگست ۲۰۲۱
شیئر کریں
طالبان نے جمعہ کوافغان دارالحکومت کابل میں حکومتی میڈیا کے انچارج دواخان مینہ پال کو قتل کردیا۔ کابل پولیس کے سربراہ فردوس پرامرز نے مینہ پال کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شہر کے دالامان کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان میروس ستنانکزئی نے بھی ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دہشت گردی کے واقعے میں ہلاک کیا گیا ہے۔دوا خان مینہ پال صدر اشرف غنی کے میڈیا ترجمان بھی رہے ہیں۔وہ اس وقت افغان مرکزی حکومت کے میڈیا سیکشن کے انچارج تھے۔