میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری نے کرائم  میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے،شیخ رشید

زرداری نے کرائم میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے،شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں وہ دم نہیں جو بنیادی ضرورت ہوتی ہے، اپوزیشن کو سہولتیں اور رعایتیں چاہئیں، انشااللہ عمران خان 5 سال مکمل کریں گے،پندرہ اگست تک اپوزیشن کی اے پی سی نہ ہوئی تو محرم شروع ہو جائیگا ،نیب آزاد ادارہ ہے ہمارے لوگوں کو بھی بلایا جا سکتا ہے ، شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر سخت الزامات ہیں، انہیں تعویز دھاگے کا کام کرنا چاہیے، آصف زرداری نے کرائم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ،بیٹے کو آصف زرداری نے پریس کانفرنس کیلئے رکھا ہوا ہے۔جمعرات کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ایم ایل ون پروجیکٹ منظور ہو گیا ہے،موجودہ حکومت کا سب بڑا پروجیکٹ یہی ہے،اسی سال ایم ایل ون پروجیکٹ پر کام شروع ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم، وزیراعظم ، آرمی چیف اور اسد عمر کو مبارکباد دیتا ہوں ،ایم ایل ون معاہدے میں طے ہے کہ نوے فیصد لیبر پاکستان سے ہو گی،ڈیڑھ سے دو لاکھ لوگوں کو اس منصوبے سے روزگار ملے گا،یہ 1861 سے بنا ہوا ٹریک ہے جس پر آئے روز حادثات ہوتے ہیں،اب سگنل سسٹم بھی آٹومیٹک ہو گا ،حادثے سے پہلے ٹرین رک جایا کریگی۔ انہوںنے کہاکہ میرے 14 سال ایم ایل ون اور لئی ایکسپریس کے لئے گزر گئے ،راولپنڈی میں دو یونیورسٹیاں ہم نے بنا دی ہیں ،کوشش کریں گے ایک ریلوے کی یونیورسٹی بھی بنائی جائے،میں نے اپنی زندگی کا اصل حصہ اس منصوبے کو دیا ،اگر منصوبے کا ایک ٹینڈر دیا گیا تو تین سال میں بھی منصوبہ مکمل ہو سکتا ہے،اگر ٹینڈر دو تین ہوئے تو زیادہ سے زیادہ پانچ سال لگ جائیں گے ، چینی ایک جن قوم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ عمران خان کے نصیب میں لکھا تھا کہ وہ یہ ٹریک بنائے ،ریلوے ٹریک 71 فیصد آبادی کے درمیان میں سے گزرتا ہے ،اس ٹریک پر لوگ فٹبال کھیلتے ، جنازے بھی پڑھتے تھے ،پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی ٹریک کرائے پر دیں گے جو اپنی ٹرین لانا چاہے لا سکتا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ آصف زرداری نے کرائم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ،بیٹے کو آصف زرداری نے پریس کانفرنس کیلئے رکھا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پندرہ اگست تک اپوزیشن کی اے پی سی نہ ہوئی تو محرم شروع ہو جائے گا ،شہباز شریف اب کوئی تعویذ دھاگا کرے ،نیب آزاد ادارہ ہے ہمارے لوگوں کو بھی بلایا جا سکتا ہے ،چینی اسکینڈل میں بھی ہمارے لوگوں کو بلایا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگلے 4 سے 5 ماہ بہت اہم ہیں، اپوزیشن کا جلد مطالبہ ہوگا کہ نیب ختم کرو لیکن ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں