جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں نوکری سے برطرف
شیئر کریں
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، انتظامی کمیٹی کے ججز کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ارشد ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نیب ریفرنس میں سزا سنائی تھی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ویڈیو اسکینڈل لیک ہونے کے بعد وہ انکوائری میں قصور وار ثابت ہوئے۔ انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کو بھی رد کردیا۔ ارشد ملک کو گزشتہ ماہ 3 تاریخ کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی ریٹائرڈ کرنے کی 2درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ ملزم کیخلاف مس کنڈیکٹ الزامات کے تحت کارروائی کی گئی ۔ یاد رہے ارشد ملک نے 2بار درخواست کی تھی کہ ان کو قبل ازوقت ریٹائرمنٹ دے دی جائے لیکن انتظامی کمیٹی نے درخواست رد کردی تھی ۔ ذرائع کے مطابق ارشد ملک پنجاب سروس ٹریبونل میں اس فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے۔