میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عائشہ گلالئی کے الزامات پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

عائشہ گلالئی کے الزامات پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی زندگی کا پہلا الیکشن چترال سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات سنجیدہ ہیں، ان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔ پیپلزپارٹی خواتین کے کرادر پر بات نہیں کرتی، بلکہ ان کی حقوق کے لیے جنگ لڑتی ہے، عمران خان ملک میں گالم گلوچ اور جھوٹے الزامات کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، جو کہ نقصان دہ ہے۔ شہباز شریف این اے 120کے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، کیونکہ ان کو پتا ہے کہ شرمندگی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے چترال میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا، انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی اسی طرح سے ملک میں سیاست کو صاف طریقے سے چلانے کے لیے جلسے کرتی رہے گی اور اگلا جلسہ پی پی چنیوٹ میں 12اگست کو کرے گی، بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف اسلام آباد میں الوداعی ملاقاتیں کررہے ہیں، آخری وقت میں ہم ان کو تنگ نہیں کرنا چاہتے، ا نہوںنے کہا کہ عائشہ گلالئی کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، پیپلزپارٹی ایسی سیاست پر یقنی نہیں رکھتی اور نہ ہی میں اپنے پارٹی ممبران کو ایسی سیاست کرنے کی اجاز ت دوں گا، اگر خواتین معاشرے میں باکرادر طریقے سے کام کرے تو اس سے ملک کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا مسئلہ سنجیدہ نوعیت کا ہے، کچھ لوگ اور میڈیا نے اس معاملے کو بڑے برے طریقے سے اچھالا ہے جس پر بہت دکھ ہوا ہے، عائشہ گلالئی کے خاندان پر بات نہیں کرنی چاہے تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں