میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن عید پیکیج، افسران کو سرکاری اداروں سے2 کروڑ 75 لاکھ وصولی کا ٹاسک

اینٹی کرپشن عید پیکیج، افسران کو سرکاری اداروں سے2 کروڑ 75 لاکھ وصولی کا ٹاسک

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) سسٹم کا راج و سکہ بڑوں پر بھی بھاری چیئرمین اینٹی کرپشن فرحت جونیجو کے انکشافات حقائق کا روپ دھار گئے بات سچ ثابت ‘ کے ایم سی ‘ کے ڈی اے ‘ واٹر کارپوریشن ‘ ایم ڈی اے’ ٹی ایم سیز’ ایس بی سی اے سسٹم کی پکڑ و جکڑ میں ادھر ذرائع کے مطابق مذکورہ اداروں کے افسران کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کی جانب سے نوٹس جاری نوٹیسیز کے بارے میں ذرائع کہتے ہیں کہ سہولتکاروں کے زریعے جعلی درخواستوں و شکایتی عناصر و دیگر اسباب کی آڑ لیکر چمک کا حصول و بازار گرم کرنا مقصود ہے ادھر محکمہ اینٹی کرپشن کے افسر نے گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی نام نہ دینے کی شرط پر بتایا کہ اوپر سے تمام ڈائریکٹرز کو عید پیکیج کے لئے 25،25لاکھ روپے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور تمام سرکل انچارج سے 15,15لاکھ روپے عید پیکیج کے نام پر بھتہ طلب کیا گیا ہے ، اینٹی کرپشن کے ذمہ دار افسر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نمٹ جانے والی شکایات و فائلز کو بھی دوبارہ ری اوپن کرکے ان افسروں کو بھی بلایا گیا ہے جو کیس میں مطلوب بھی نہیں۔ کے ایم سی کے لینڈ، چارجڈ پارکنگ، ایچ آر ایم، اسٹیٹ، اورنگی، کچی آبادی، ویٹرنری، ای اینڈ آئی پی، سمیت سارے محکموں میں کسی کو’ تقرری ‘ پروموشن پر لینڈ کے محکموں کو انکے کاموں کے مطابق طلب کرکے مختصر تاریخیں دی گئی ہیں جسکا مقصد بروقت عید پیکیج سسٹم کے عین مطابق حکم نامے کی تعمیل ہے کے ڈی اے کا کوئی محکمہ نہیں جہاں لیٹر نا گیا ہو ٹی ایم سیز کے افسران کے بھی لیٹرز نکلے ہیں۔ ایس بی سی اے کے تمام ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکو بھی لیٹر موصول ہوئے ہیں۔ چیئرمین کے جاتے ہی کرپشن مافیا اور سسٹم الرٹ ہوگیا ہے۔ 2کروڑ 75لاکھ روپے کا حدف عید پیکیج کے نام پر دیا گیا ہے۔ جس نے افسران میں خوف و ہلچل مچادی ہے افسران کو فون کر کرکے طلب کیا جا رہا ہے۔ افسران نے وزیر اعلی سندھ، چیئرمین بلاول بھٹو، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے فوری نوٹس لینے اور اینٹی کرپشن کی جانب سے ہراساں کرنے پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں