میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری اراضی ریکارڈ میں ردوبدل کرکے فروخت کرنے والا افسر معطل

سرکاری اراضی ریکارڈ میں ردوبدل کرکے فروخت کرنے والا افسر معطل

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ /معین خان) سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ہیر پھیر، اور مبینہ بدعنوانی میں ملوث گردآور کے خلاف حکومت پنجاب نے گھیراتنگ کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ خوشاب نے گرد آور نوشہرہ کو معطل کر کے اس کے خلاف پیڈا یکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نوشہرہ کے گرد آور پر سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں مبینہ ہیر پھیر اور بدعنوانی کا الزام ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے گردآور رب نواز کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔خبررساں ادارے کو دستیاب ایک خط نمبر 523-M/Collecter/EA میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب پیڈا یکٹ کے تحت بد عنوانی میں ملوث گرداور کے خلاف کارروائی کریں گے جبکہ عبدالحمید بھٹی اسٹیبلشمنٹ اسسٹنٹ اے ڈی سی آرافس ڈیپارٹمنٹل نمائندہ کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے۔خط کی کاپی متعلقہ محکموں کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔ واضح رہے گردآور پر خوشاب کے قدیم قبرستان پر قبضہ کرکے اسٹامپ پیپرز کے ذریعے رفاہ عامہ کے لیے مختص سرکاری اراضی کو آگے فروخت کرنے کابھی الزام ہے ، جس پر بلدیہ خوشاب کے سی ای او نے گردآور کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوخط بھی لکھا تھا ، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گرد آور کے خلاف کارروائی پیڈا ایکٹ 2006کے تحت کی جارہی ہے،جس کے نتیجہ میں ملازمت سے برخاست بھی کیا جاسکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں