میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیفنس میں صنعتکار کا قتل، اہم شواہد حاصل مل گئے

ڈیفنس میں صنعتکار کا قتل، اہم شواہد حاصل مل گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دو روز قبل گاڑی پر فائرنگ سے صنعتکار کی ہلاکت ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ نکلی، تفتیش کاروں نے واردات سے متعلق اہم شواہد حاصل کر لیے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے ۔تفتیشی حکام کے مطابق صنعتکار آصف بلوانی بوٹ بیسن کے قریب نجی بینک سے 10 لاکھ روپے نکلواکر گھر آرہا تھا، ڈاکوؤں نے رقم چھیننے کیلئے بینک سے ہی اس کی گاڑی کا تعاقب کیا، ملزمان نے پنجاب چورنگی کے قریب صنعتکار کی گاڑی روکنے کی کوشش کی مگر وہ نہ رکے ۔تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ ممکنہ طور پر آصف بلوانی کو اندازہ ہوگیا تھا کہ ڈاکو ان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ تفتیش کاروں نے نجی بینک سے فائرنگ کے مقام تک روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی، بینک میں رقم نکالنے کے دوران صنعتکار آصف بلوانی کے قریب مشتبہ شخص کو بھی دیکھا گیا، جو ممکنہ طور پر ڈاکوؤں کا ساتھی تھا جس نے رقم سے متعلق مخبری کی۔مسلسل تعاقب کرنے والے ڈاکوؤں نے گاڑی نہ روکنے پر آصف بلوانی کی گاڑی پر پیچھے سے فائرنگ کی، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد سڑک پر واپس گھوم کر فرار ہوگئے ، آصف بلوانی کی گاڑی کی رفتار غیر معمولی ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکرانے پر زیادہ نقصان پہنچا تھا۔ رواں سال دوران لوٹ مار مزاحمت پر قتل افراد کی تعداد 73 تک جا پہنچی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں