میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج کا بڑا خرچ نہیں خواہ مخواہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے آصف زرداری

فوج کا بڑا خرچ نہیں خواہ مخواہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے آصف زرداری

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ صبر کا ایسا پھل ملے گا کہ آپ کے سارے دکھ درد ور ہوجائیں گے، یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرواسکے اب انتخابات اْس وقت ہوں گے جب میں کرواؤں گا۔بلاول ہاؤس لاہور میں سینٹرل پنجاب کے امیدواروں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، انتخابات تب ہی ہونگے جب میں کروائوں گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں کیونکہ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپکو انداز بھی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے، اپنے دور میں ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر ہو گئے تھے۔ انشا اللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سیاست میں ہر چیز کو کرنیکا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونیوالی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں