میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عامر خان نے بیس سال میں دس ہزار مہاجر نوجوانوں کو مروایا،مصطفی کمال

عامر خان نے بیس سال میں دس ہزار مہاجر نوجوانوں کو مروایا،مصطفی کمال

ویب ڈیسک
منگل, ۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ وہ عامر خان جو آج مہاجروں کے ٹھیکیدار بنا پھر رہا ہے اس نے بیس سالوں میں دس ہزار مہاجر نوجوانوں کو مروایا۔ آج وہ مہاجروں کے خیر خواہ بننے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم آج اپنی وزارتوں اور گورنری کی خاطر اسی پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے جس سے مہاجروں کے لیے نیا صوبہ لینا تھا، ایم کیو ایم نے عوام کو اپنی بازاری سیاست کی نظر کردیا ہے۔ عوام اپنے مینڈیٹ کو بار بار بیچنے والوں کو پہچانیں اور ووٹ دینے سے پہلے نمائندوں کا کردار اور کارکردگی دیکھیں۔ لانڈھی کورنگی والوں نے اپنے بدترین حالات بدلنے ہیں تو پاک سرزمین پارٹی کو موقع دینا ہوگا۔ کراچی کے مسائل دن بہ دن بد سے بدترین ہوتے جا رہے ہیں، ہم نے ہی کراچی کو بنایا تھا اور ہم ہی اسے ان بدترین حالات سے نکال سکتے ہیں۔ ہم نے راتوں کو جاگ کر لوگوں کی صبح بہتر کی۔ قوم کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ڈھائی میں منقعدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی کی جدوجہد سے شہدا قبرستان میں تالے لگ گئے، شہر میں امن و امان بحال ہوا ہے۔ لاپتہ لوگ بازیاب ہوئے، ہم اب شہر کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ہم ہی گامزن کریں گے۔ عوام کو بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔ غفلت برتنے پر نسلوں کا نقصان ہوگا، انہوں نے کہا کہ جو کام ہم نے کیا وہ یہ لوگ سنبھال بھی نہیں سکے۔ سارا مسئلہ کردار کا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں