میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم کابڑامطالبہ تسلیم، سندھ حکومت اراکین اسمبلی کی ترقیاتی اسکیمزبجٹ میں شامل کرنے پر رضامند

ایم کیوایم کابڑامطالبہ تسلیم، سندھ حکومت اراکین اسمبلی کی ترقیاتی اسکیمزبجٹ میں شامل کرنے پر رضامند

ویب ڈیسک
منگل, ۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ حکومت نے ایم کیوایم کا بڑا مطالبہ مان لیا ہے جس کے تحت متحدہ کی تجاویز پرآئندہ بجٹ میں اسکیمز شامل کی جائیں گی، ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کو ڈویلپمنٹ کمیٹی میں بھی شامل کیاجائیگا۔نجی چینل کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے 8 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے سے متعلق گفتگو ہوئی، ملاقات کے بعد ایم کیوایم رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کے ملاقات میں کئی معاملات پر گفتگو ہوئی ہے بہت سے مطالبات تاحال حل طلب ہیں،انکا کہنا تھا کے پیپلز پارٹی سے وقت نکال کر دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کیایم کیوایم وفد سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی سندھ چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کیلیے روانہ ہوئے اور ایم کیوایم سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔دوسری جانب ایم کیوایم رہنماں نے بجٹ تجاویز دیئے جانیکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ایم کیوایم کا بڑا مطالبہ مان لیا ہے ایم کیوایم ارکان کی ترقیاتی اسکیمز بجٹ میں شامل کی جائیں گی، سندھ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایم کیوایم کی تجویز پر اسکیمز شامل کریگی اور متحدہ اراکین اسمبلی کو ڈویلپمنٹ کمیٹی میں بھی شامل کیاجائیگا۔سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم ارکان کی تعداد 21ہے جوحیدرآباد اور کراچی کیلیے ترقیاتی اسکیمز جمع کرائیں گے،سندھ کابجٹ 14 جون کو پیش کیاجائیگا، دونوں پارٹی رہنماں کے درمیان ہو نے والی آئندہ ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے کے حوالے سے بھی پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں