میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ نامزدگیاں،پاکستانی کرکٹر بھی شامل

آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ نامزدگیاں،پاکستانی کرکٹر بھی شامل

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ویسٹ انڈین کپتان ، اسکاٹ لینڈ کی کپتان شامل
تینوں کپتانوں نے ویمنز ورلڈ کپ 2025کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھائی، رپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا۔ نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین بروس کا نام بھی شامل ہے ۔فاطمہ ثنا کو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بروس سے سخت مقابلے کا سامنا ہے ، جنہوں نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھائی۔پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے کوالیفائرز میں اپنی ٹیم کی ناقابل شکست مہم میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے شاندار اکانومی ریٹ 3.97کے ساتھ 12وکٹیں حاصل کیں۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 5 اوورز میں صرف 23 رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں جو ان کی بہترین بولنگ کارکردگی رہی۔ بیٹنگ میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر تھائی لینڈ کے خلاف 62 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے بھی چھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں آل راؤنڈر کے طور پر بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 5 اننگز میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور 240 رنز بھی اسکور کیے ، جن میں ایک شاندار سنچری بھی شامل ہے ۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں میتھیوز نے چار وکٹیں لینے کے بعد ایک میچ وننگ سنچری بھی اسکور کی۔ کوالیفائر کے آخری میچ میں انہوں نے صرف 29 گیندوں پر 70 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز معمولی نیٹ رن ریٹ (0.01) کی وجہ سے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنا سکی۔اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین بروس نے بھی ٹورنامنٹ میں آل راؤنڈ کارکردگی سے ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے 5 اننگز میں 293 رنز بنائے اور 6 وکٹیں بھی حاصل کیں۔بروس کی 137 گیندوں پر ناقابل شکست 131 رنز کی اننگز کو کوالیفائر کی سب سے بڑی انفرادی اننگز قرار دیا گیا، جب کہ ان کی مجموعی کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں