میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کی محکمہ جاتی مافیا اراضی قبضے میں بے لگام

سندھ کی محکمہ جاتی مافیا اراضی قبضے میں بے لگام

ویب ڈیسک
منگل, ۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) محکمہ جاتی سسٹم مافیا ‘ اپنی رٹ پر قائم ‘ سپریم کورٹ و ھائی کورٹ سمیت ‘ صدر پاکستان آصف علی زرداری ‘ کو بھی شٹ اپ کال ‘ شہر بھر میں ‘ سرکاری و غیر سرکاری اراضی پر قبضوں ‘ تعمیرات سمیت دیگر غیرقانونی امور دھڑلے سے جاری ‘ سسٹم مافیا بے لگام ‘ بلدیہ عظمیٰ کراچی’ ادارہ ترقیات کراچی ‘ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ‘ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی ‘ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ‘ بورڈ آف ریونیو لینڈ ‘ کی اراضی نشانہ’ کسی ادارے کی وارننگ و نوٹس خاطر میں نہیں لایا جارہا ادھر کوپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بھی اربوں روپے کی اراضی پر قبضوں میں ‘ سیاسی ‘ سماجی ‘ حلقوں سمیت افسران و متعدد لینڈ گریبرز تاحال متحرک ذرائع و ملنے والی اطلاعات کے مطابق 8 انتہائی بااثر و اہم شخصیات کی نشاندہی بلڈرز کی تنظیم آباد بھی کر چکی ہے ‘ ادھر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے اور نئے ٹاؤن کی حدود ‘ منگھو پیر میں لگ بھگ ‘ 50 ایکڑ سرکاری اراضی جسکا سروے نمبر 131/132ہے اس پر ہنوز ‘ سسٹم مافیا ‘ کا قبضہ جاری ہے ‘ اربوں روپے مالیت کی اس زمین کو ہتھیانے والے لینڈ گریبرز کو اعلی ترین حکومتی عہدوں پر تعینات شخصیات کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ LDAکی اسکیم 42میں اوورسیز پاکستانیوں کو الاٹ اراضی پر قبضے اور لینڈ گریبرز کا تعلق اور سرپرستی کا الزام بھی علاقہ ایم پی اے پر ہے۔ KDAاورMDAکی زمینوں کو جو ہزاروں ایکڑ پر مبنی ہیں غیر قانونی گوٹھ بنا کر اصل الا ٹیز دربدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہیں ایک اور اطلاع کے مطابق کراچی میں اربوں مالیت کی سرکاری اور پرائیوٹ لینڈ پر قبضوں میں 50سے60لینڈ گریبرز کے گروپس متحرک ہیں جنکی نشاندہی نیب اور حساس ادارے بھی کرچکے ہیں۔ جبکہ کے ایم سی کی زمین بھی ہتھیا لی گئی ہے گلشن ضیائ￿ ، اتحاد ٹاؤن، منگھو پیر، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گوٹھوں میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سابق وزیر کچی آبادی لیاقت آسکانی نے اورنگی میں کے ایم سی کی 8 کے قریب زمینوں کو لیز کردیا۔ گلشن ضیاء کے کئی بلاکس پر قبضہ ہوگیا ہے اور مافیا نے ادھر سوسائٹیز کے نام بھاری ٹیکہ لگایا یاد رہے کہ سوسائٹیوں کے نقشے سمیت تمام ضابطے کی کاروائیوں پر عدالت نے پابندی لگا رکھی ہے اور اس پر ایک کمیٹی کام کررہی ہے ذرائع کا دعویٰ ہے صدر پاکستان کو ‘ سسٹم مافیا ‘ کے تمام کرتا دھرتاؤں کا بخوبی علم ہے جب تک ان کرداروں کو قانون کے مضبوط شکنجے میں نہیں جکڑا جاتا مزکورہ فیصلے اور غیرقانونی دھندوں کو روکنا نا ممکن ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں