میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
20مئی کے بعداسلام بلائوں گا،تیاررہیں،عمران خان

20مئی کے بعداسلام بلائوں گا،تیاررہیں،عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا میانوالی سے آغاز کررہا ہوں، 20 تاریخ کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد مارچ کی کال دے سکتا ہوں۔ ملک میں فوری الیکشن کرائیں جا ئیں فیصلہ عوام کرے گی امریکا نہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سمندر دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، کہ عوام میں شعور پیدا ہوا ہے، اور میری قوم کو جگایا ہے، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے قوم کو لاالہ الااللہ کا مطلب سمجھادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو کبھی نہیں بھولوں گا، جب کسی نے مجھے ووٹ نہیں دیا تو میانوالی والوں نے مجھے جتایا، میانوالی کے لوگوں نے مجھے پہلی بار منتخب کیا، انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا میانوالی سے آغاز کررہا ہوں، 20 تاریخ کے بعد کسی دن بھی اسلام آباد مارچ کی کال دے سکتا ہوں، جب اسلام آباد کی کال دوں گا تو آپ آئیں گے۔عمران خان نے سوال کیا کہ ڈاکوں کی حکومت نے کنٹینر رکھے تو ہٹادو گے؟، نہ 18 قتل کرنے والے رانا ثنا اللہ آپ کو روکے گا، نہ یہ جوتے پالش کرنے والاچیری بلاسم آپ کو روکے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں میرا وعدہ ہے کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا، ڈاکو مجھے نیازی کہتے ہیں تو مجھے اچھا لگتا ہے، میں ان چوروں کا شکر ادا کرتا ہوں، جب تک چور جیلوں میں نہیں جائیں گے جہادکرتا رہوں گا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے سازش شروع ہوئی، امریکا نے ہمارے میرجعفروں میر صادقوں کے ساتھ ملکر منتخب حکومت ہٹایا، چیری بلاسم کہتا ہے عوام کو غلامی کرنی پڑے گی، میں کہتا ہوں تم امریکا کے غلام ہو، ہم تو صرف اوپر والے کی غلامی کرتے ہیں، ہم محمدۖ کی امت سے ہیں، کسی سپر پاور کے آگے نہیں جھکتے، ہمارے نبیۖ نے ہمیں خودداری اور غیرت دی، قرآن میں اللہ نے کہا انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ انسان فرشتوں سے اوپر ہے اور گرتا ہے تو جانور بن جاتا ہے، قائداعظم محمد علی جناح کبھی امریکا کی غلامی نہ کرتے جو یہ چوروں نے کرائی، آج قوم ایک چیز پر کھڑی ہے، دوستی سب سے مگرغلامی کسی کی نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ میانوالی کے لوگو، ہمیں غصہ دو وجہ سے ہے، امریکا نے ہمارے سفیر کو واشنگٹن میں بلا کر کہا عمران خان کو ہٹاو، امریکا کہتا ہے عمران خان کو نہ ہٹا یاتو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکا کہتا ہے چیری بلاسم کو لے آئے تو پاکستان کو معاف کردینگے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نہ جھکتے ہیں اور نہ کسی خوف کے بت کی پوجا کرتے ہیں، عظیم قوم زرداری، نواز شریف، چھوٹا شریف اور اسکے بیٹے کی غلامی نہیں کریگی، ہم کسی صورت ان چوروں کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دینگے، ہم بھکاری نہیں ہمارا ملک کلمہ طیبہ کے نعرے پر بنا ہے،عمران خان نے کہا کہ چوروں نے میرے خلاف ایف آئی آر کاٹی، راشد شفیق کو ائیرپورٹ سے پکڑ کر جیل میں ڈالا، مدینہ میں جو آپ کیخلاف آواز اٹھی کہتے ہیں یہ ہم نے کرایا، میرا چیلنج ہے دنیا میں جہاں بھی پاکستانی ہیں وہاں سے چور اور غدار کی آواز آئے گی، موٹروے پر شہبازگل پر چوروں نے حملہ کرایا، کسی کارکن کو کچھ ہوا تو تھری اسٹوجز اور ان کے ہینڈلرز ذمہ دار ہوں گے، رانا ثنا اللہ وہ غنڈہ ہے جس نے سب سے زیادہ پولیس مقابلوں میں لوگوں کو مروایا۔انہوں نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اب اس قوم کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا، اسلام آباد میں عوام کا سمندر آنے والا ہے، میرا چیلنج ہے تاریخ میں کبھی اتنی تعداد میں عوام اسلام آباد نہیں پہنچی ہوگی، 26 سال سے جلسے کررہا ہوں مگر میانوالی کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں