میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عسکری پارک سے اغوا کی جانے والی کمسن بچی علیشبہ کا سراغ مل گیا

عسکری پارک سے اغوا کی جانے والی کمسن بچی علیشبہ کا سراغ مل گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

عسکری پارک سے اغوا کی جانے والی کمسن بچی علیشبہ کا سراغ مل گیا، ملزمان بچی کو بلوچستان لے جانا چاہتے تھے تاہم میڈیا پر خبروں پر وہ بچی کو چھوڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل عسکری پارک سے بچی لاپتا ہوگئی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے معلوم ہوا تھا کہ بچی کو ایک مرد اور ایک عورت دیگر بچوں کے ساتھ لے گئے جس کے بعد اہل خانہ نے عورت کو اور بچی کو بہت تلاش کیا مگر کامیابی نہ ہوئی جس پر پی آئی بی تھانے میں بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔رات گئے ملزمان بچی کو منگھوپیر کی حدود میں چھوڑ گئے جہاں سے منگھوپیر پولیس نے بچی کو تحویل میں لے کر اہل خانہ سے رابطہ کیا۔اس حوالے سے مغویہ کی خالہ نے بتایا کہ ملزمان علشبہ کو اغوا کر منگھوپیر کے قریب چھوڑ گئے تھے اور شبہ ہے کہ وہ بچی کو بلوچستان لے جانا چاہتے تھے تاہم میڈیا میں بچی کے اغوا کی خبریں نشر ہونے پر وہ بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کے باعث بچی پولیس کو مل گئی۔انھوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر بچی کے والد کامران بیٹی کو لینے کے لیے منگھوپیر تھانے گئے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل زبیر نذیر سے موبائل فون پر رابطہ کیا گیا تاہم انھوں ںے فون ریسیو کرنے سے گریز کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں