میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا اصولی فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا اصولی فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ۔ بدھ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں صوبائی وزراء نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کر دی۔ تینوں صوبو ں نے مطالبہ کیاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے ، تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں، تین صوبوں نے مطالبہ کیا ۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کر دی،صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے (آج) اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں