ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا
شیئر کریں
ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔ بدھ کو فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے کہا کہ والد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ 21 اپریل کو مثبت آیا تھا جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ایدھی فائونڈیشن کیسربراہ نے 28 اپریل کو ایک بار پھر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا تاہم وہ بھی مثبت آیا تھا۔فیصل ایدھی اس وقت دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ہیں، انہوں نے 15 اپریل کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈز کے لیے امدادی چیک دیا تھا۔ایک بیان میں ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ نے کہا تھا کہ 16 اپریل کو مجھے سردرد اور بخار محسوس ہوا تھا، 2 روز یہی علامات رہیں تو دوستوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا تھا کہ اس موقع پر ڈاکٹر نے مجھے ایک ہفتے تک آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔