میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا،کووڈـ19 پر تحقیق کرنے والے پروفیسر کا قتل

امریکا،کووڈـ19 پر تحقیق کرنے والے پروفیسر کا قتل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

امریکی ریاست پنسلوانیا میں کووڈـ19 پر مؤثر تحقیق کرنے والے یونیورسٹی آف پیٹسبرگ کے چینی نڑاد پروفیسر کو قتل کردیا گیا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق پیٹسبرگ یونیورسٹی نے بتایا کہ پروفیسر کووڈـ19 پر نتیجہ خیز تحقیق کررہے تھے لیکن انہیں گولی مار دی گئی۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر بنگ لیو ٹاؤن ہاؤس میں سر، گردن اور دھڑ پر گولی لگنے کے باعث زخمی حالت میں پائے گئے تھے ۔تفتیش کاروں کے مطابق ایک اور نامعلوم شخص کو ان کی کار میں مردہ پایا گیا ہے اور ان کا خیال ہے اسی شخص نے ہی کار میں آکر خودکشی کرنے سے پہلے لیو کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے ۔پولیس کے مطابق دونوں افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن اس بات کے بہت کم امکانات ہیں کہ لیو کو چینی نژاد ہونے پر قتل کیا گیا۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بنگ لیو کی ناگہانی موت نے غمگین کردیا ہے جو ایک بہترین محقق اور یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم تھے ۔لیو کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی، لیو کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے اس مشکل وقت میں ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ۔مقتول کے یونیورسٹی میں شعبے کے ساتھیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگ لیو ایس اے آر ایسـسی او ویـ2 انفیکشن اور اس کے اثرات کو سمجھنے سے متعلق بامعنی نتائج حاصل کیے تھے ۔پیٹسبرگ یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کے اراکین کا کہنا تھا کہ مقتول غیرمعمولی محقق اور نگران تھے ۔اسکول آف میڈیسن کے اراکین نے عہد کیا کہ وہ بنگ لیو کی تحقیق کو مکمل کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں