میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیٹز اور ہلٹن میں درآمدی قیمتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی دوڑ

گیٹز اور ہلٹن میں درآمدی قیمتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی دوڑ

ویب ڈیسک
منگل, ۷ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

(جرأت انوسٹی گیشن سیل)خام مال کی درآمدی قیمت ظاہر کرنے اور اس پر زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت منظور کروانے کی ڈور میں گیٹز فارما،ہلٹن سے بھی دو ہاتھ آگے نکلی۔گیٹز فارما نے اعصابی درد میں استعمال ہونے والی دوا Gabica کے خام مال Pregabalinکی مد میں قومی خزانے کو دل کھول کر نقصان پہنچایا۔ گیٹز نے سنگا پور کی کمپنی مارس فائن کیمیکل سے منگوائے گئے Pregabalinکی قیمت درآمدی بل میں 700 ڈالر فی کلو ظاہر کی، جب کہ اُس وقت اِس خام مال کی اوسط درآمدی قیمت 200 ڈالر فی کلو تھی۔ 2012 میں گیٹز فارما نے مارس فائن کیمیکلز سے اس خام مال کی 11شپمنٹ منگوائیں، 13 /فروری کو150کلو، 25/مارچ کو100کلو،30/مئی کو 50کلو، 31/مئی کو 75کلو، 21/جون کو100کلو، 12/جولائی کو 125کلو، 19 /جولائی کو100کلو، 27/اگست کو 200کلو، 27/ستمبر کو100کلواور 9/ اکتوبر کو125کلو Pregabalin درآمدکیا گیا۔ مجموعی طور پر گیٹز فارما نے صرف 2012میں ہی بارہ سو 25 کلو خام مال زیادہ درآمدی قیمت ظاہر کر کے منگوایا۔ اوسط درآمدی قیمت کے لحاظ سے اس خام مال کی ادائیگی 2لاکھ45ہزار ڈالر کی جانی چاہیے تھی، لیکن گیٹز فارما نے مارس فائن کیمیکلز کو8لاکھ57ہزارڈالر کی ادائیگی ظاہر کرکے چھ لاکھ12 ہزار500 ڈالرکا اضافی زرمبادلہ سنگا پور منتقل کیا۔


ایک عام دوا کے خام مال پر ہی ہلٹن نے ساڑھے چار لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک منتقل کردیا۔ جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور کسٹم کے حکام ایک ہی سال میں ایک ہی جگہ سے درآمد ہونے والی کمپنیوں گیٹز اور ہلٹن فارما کی درآمدی قیمتوں کے فرق کو بھی دانستہ طور پر نظر انداز کرتے رہے۔ ہلٹن نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ منی لانڈرنگ میں اپنی حریف کمپنی گیٹز فارما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے درآمدی بلوں کی بنیاد پر اپنی دوا کی قیمت بھی زیادہ منظور کروائی۔


گیٹز فارما نے خام مال کی زائد قیمت پر خریداری ظاہر کرکے اپنی پراڈکٹ Gabica کیپسول کی قیمت بھی قومی ادویہ ساز کمپنیوں میں سب سے زیادہ منظور کروائی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے شعبہ برائے کاسٹنگ اور پرائسنگ کی ملی بھگت سے Gabica تین سو ملی گرام کے 14 کیپسول کے پیکٹ کی قیمت770روپے، 150ملی گرام کے پیکٹ کی قیمت406 روپے، 100ملی گرام کے پیکٹ کی قیمت 357 روپے، 75 ملی گرام کے پیکٹ کی قیمت315 روپے،50 ملی گرام کے پیکٹ کی قیمت238 روپے منظور کروائی گئی۔ گیٹز فارما کی طرح ہلٹن نے بھی اعصابی درد کے لیے بننے والی دوا میں بہ طور موثر جُز استعمال ہونے والے خام مال Pregabalin کی درآمدی قیمت کئی سو گنا زائد ظاہر کر کے قومی خزانے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ ہلٹن نے دو سو ڈالر فی کلو کی اوسط درآمدی قیمت والے خام مال Pregabalin کی فی کلو قیمت درآمدی بلوں میں 950 ڈالر ظاہر کی۔ مجموعی طور پر ہلٹن فارما نے سال2012میں میں 600کلو Pregabalin درآمد کروایا، جس میں سے 9مئی کو50کلو، 8/جون2012کو50کلو،12/جون75کلو،16/جولائی کو75کلو،6 /ستمبر کو150کلو،یکم اکتوبر کو 100کلو،5/نومبرکو100کلو Pregabalin چین اور متحدہ عرب امارات میں موجود کمپنیوں سے منگوایا۔ اس خام مال کی قیمت درآمدی بلوں میں 5لاکھ 70ہزار ظاہر کی گئی، جب کہ اوسط درآمدی قیمت کے لحاظ سے قابل ادا رقم ایک لاکھ20ہزار ڈالر بنتی تھی۔ ایک عام دوا کے خام مال پر ہی ہلٹن نے ساڑھے چار لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک منتقل کردیا۔ جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور کسٹم کے حکام ایک ہی سال میں ایک ہی جگہ سے درآمد ہونے والی کمپنیوں گیٹز اور ہلٹن فارما کی درآمدی قیمتوں کے فرق کو بھی دانستہ طور پر نظر انداز کرتے رہے۔ ہلٹن نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ منی لانڈرنگ میں اپنی حریف کمپنی گیٹز فارما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے درآمدی بلوں کی بنیاد پر اپنی دوا کی قیمت بھی زیادہ منظور کروائی۔ موثر جُز Pregabalin سے تیار ہونے والی ہلٹن فارما کی پراڈکٹZeegap کے 150ملی گرام کے پیکٹ کی قیمت305 روپے، 100ملی گرام کے پیکٹ کی قیمت355روپے، 75 ملی گرام کے پیکٹ کی قیمت290 روپے،50 ملی گرام کے پیکٹ کی قیمت230 روپے ہے، واضح رہے کہ قیمتوں میں معمولی سے فرق کے ساتھ مارکیٹ میں Pregabalin سے بننے والی ادویات سے ناجائز منافع کمانے والی ملکی کمپنیوں میں بھی گیٹر اور ہلٹن فارما سرفہرست ہیں، جب کہ کثیر القومی کمپنی سرل پرائیوٹ لمیٹڈ اپنی Pregabalin سے بننے والی دواSpingab کو گیٹز اور ہلٹن فارما کے مقابلے میں نہایت کم قیمت پر فروخت کر رہی ہے۔ Spingab کے 75 ملی گرام کے 14 کیپسول کے پیکٹ کی قیمت 204روپے، 100 ملی گرام کے 14 کیپسول کے پیکٹ کی قیمت249روپے91 پیسے ہے۔ (جاری ہے)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں