میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۷ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ
شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی

حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت کسی بھی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کوٹہ کے نفاذ کیلئے پٹرول پمپس پر موبائل فونز کی فراہمی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے جبکہ وزارت آئی ٹی نے اس مقصد کیلئے فراہم کیے جانے والے موبائل فونز کی جانچ بھی مکمل کر لی ہے۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے خریدے جانے والے موبائل فونز کی توثیق کر دی ہے جبکہ فیول مینجمنٹ کیلئے تیار کی گئی موبائل ایپلیکیشن کی ٹیسٹنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ منصوبے کی تفصیلات وزارت آئی ٹی کی جانب سے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہیں اور اوگرا سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو موبائل فونز کی خریداری کی ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول مینجمنٹ سسٹم کیلئے این آئی ٹی بی اور پی ٹی اے سے منظور شدہ موبائل ہینڈ سیٹس استعمال ہوں گے، ملک بھر کے پٹرول پمپس پر تقریباً 36 ہزار روپے مالیت کی موبائل ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی۔ موبائل فونز کی فراہمی کیلئے رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فراہم کریں گی جبکہ این آئی ٹی بی موبائل فونز خرید کر ادائیگی کے بعد اوگرا کے ذریعے کمپنیوں کے حوالے کرے گا، جس کے بعد یہ ہینڈ سیٹس متعلقہ فیول اسٹیشنز میں تقسیم کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تیار کردہ موبائل ایپ کے ذریعے کوٹہ سسٹم نافذ کیا جائے گا اور پٹرول کی خریداری کی مکمل ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں