میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف حکمت عملی تیار،ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں،ایس ایس پی سکھر

کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف حکمت عملی تیار،ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں،ایس ایس پی سکھر

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

سکھر پولیس نے کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ، ایس ایس پی سکھر کا ٹیم کے ہمراہ کچے کے مختلف علاقوں کا دورہ ، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیںایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کا دورے کے دوران اظہار خیال ، ترجمان سکھر پولیس محمد بخش بلوچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس نے کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ نے کچے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا دورے کے دوران ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ نے جاری ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کا معائنہ اور کچے کے مختلف پوائنٹ کاتفصیلی جائزہ لیا دورے کے دوران انہوں نے افسران کو کچے کے اطراف میں پولیس پکٹس میں اضافہ، مزید نفری تعینات کرنے کی ہدایات دیں،دورے کے دوران آپریشن میں حاصل لینے والیمتعلقہ افسران نے ایس ایس پی عابد علی بلوچ کو کچے کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔یس ایس پی عابد علی بلوچ نے کچے کے علاقوں کو امن دشمن ڈاکوؤں سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اورایس ایس پی سکھر نے متعلقہ ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز کو کچے میں ڈاکوؤں کی سرکوبی اور امن و امان کی بحالی کے لیے مؤثر حکمت عملی و مربوط اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے ڈاکوؤں کا صفایا ضروری ہے ،امن خراب کرنے والوں کو کسی صورت بخش نہیں کیا جاسکتا ان کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن تدارک کرکے انکا قلعہ قمعہ کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں