پنجگور، ڈی آئی خان میں آپریشن، 12دہشتگرد ہلاک
ویب ڈیسک
اتوار, ۷ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجگور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 12دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن 5اور 6اپریل کی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، پنجگور میں مارے گئے دہشت گردوں میں اسد عرف حسرت بھی شامل ہے۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ برآمد ہوا۔ ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد مارے گئے ہیں، جبکہ شمالی وزیرستان آپریشن میں دو دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔