میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اترپردیش میں 76 فیصد طلباء کا کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا  ہونے کا انکشاف

اترپردیش میں 76 فیصد طلباء کا کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا ہونے کا انکشاف

جرات ڈیسک
جمعه, ۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی ریاست اترپردیش میں جہاں بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت ہے اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی اکثریت کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا ہے۔ لکھنو میں قائم ہیلتھ اینڈ ویلنیس (wellnewss) اسٹارٹ اپ کی جانب سے ریاست کے 9 اضلاع میں ایک سروے کیا گیا جس میں 3 ہزارسے زائد اسکولوں کے طلبا کو شامل کیا گیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق اسکول جانے والے 76 فیصد طلباء کے طبی مسائل کی شناخت کی گئی۔ ڈاکٹر ایس حیدر کی قیادت میں ایک ٹیم نے باڈی ماس انڈیکس کا جائزہ لیا اور لکھنو شہر سمیت 9 اضلاع کے 12 اسکولوں کے 3 ہزار 114 طلبا کی جسمانی فٹنس کا تجربہ کیا۔ سروے کے مطابق 47 فیصد بچوں کا BMI صحت مند حد حالت سے زیادہ تھا جبکہ 59 فیصد طلباء  کی آنکھوں اور بینائی کے مسائل سامنے آئے جبکہ نصف سے زیادہ تعدا دمیں بچے قدو قامت اور جسامت کے معیار تک نہیں پہنچ سکے۔ سروے کے مطابق 52 فیصد بچوں کو دانتوں اوردیگرمسائل کاسامنا تھا۔ ماہرین کی ایک ٹیم نے مختلف پیرامیٹرز پر سر سے پاؤں تک صحت کی اسکریننگ کی تاکہ کسی بھی طبی حالت کی مہلک شکل اختیار کرنے سے پہلے اس کی نشاندہی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر حیدر نے کہا سروے کی بنیاد پر، ہم اسکول کے نصاب کے ایک حصے کے طور پر باقاعدگی سے ہیلتھ اسکریننگ کو شامل کرنے کی سفارش کر رہے ہیں اور ہر طالب علم کے تعلیمی رپورٹ کارڈ کے ساتھ ایک ہیلتھ رپورٹ کارڈ بھی تقسیم کیا جانا چاہیے تاکہ طلباء کو درپیش طبی مسائل کے بارے میں پتہ چل سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں