میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

کراچی میں جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

جرات ڈیسک
جمعه, ۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق نیو کراچی میں پولیس اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں سے بڑی مقدار میں جان بچانے والی جعلی ادویات اور خام مال برآمد کیا گیا۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فیکٹری سے دو مینوفیکچرنگ یونٹ، 10 مختلف اقسام کی مشینیں اور ڈائیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، فیکٹری میں مختلف اقسام کی جعلی ادویات بنائی جاتی تھیں۔ حکام کے مطابق اس سلسلے میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، فیکٹری میں اینٹی بائیوٹک سمیت کئی ادویات کی نقل بنائی جاتی تھی، ملزمان چھوٹے میڈیکل اسٹورز پر جعلی ادویات فروخت کرتے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں