فرح خان کے گاؤں کے لیے پنجاب میں غیرمعمولی فنڈز دیے جانے کا انکشاف
شیئر کریں
خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح خان کے گاؤں کے لیے پنجاب میں غیرمعمولی فنڈز دیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ دستاویزات کے مطابق ایوان وزیراعلی پنجاب کی سفارشات پر فرح خان کے گاؤں کو 11کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز دیے گئے۔ فرح خان کے گاؤں گھنگ میں 11کروڑ روپے کا ترقیاتی کام ہوا۔ فرح خان کے گاؤں میں سیوریج، سڑکیں، ٹف ٹائیلز، فیملی پارک اور اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کو 3 سال میں 45 ارب روپے مالیت کے منصوبے دینے میں بھی فرح خان کی سفارشات شامل تھیں۔ تاہم اس معاملے پر ایوان وزیراعلیٰ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ فرح خان اور ان کے شوہر پر اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے منحرف رکن علیم خان نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ فرح خان اور ان کے شوہر پنجاب میں تعیناتیوں اور تبادلوں کے لیے رشوت لیتے رہے ہیں۔