میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کاسیاسی مستقبل ختم ہوگیا،پرویزالہی اس کے جرائم کے حصے دارنہ بنیں،مریم نواز

عمران خان کاسیاسی مستقبل ختم ہوگیا،پرویزالہی اس کے جرائم کے حصے دارنہ بنیں،مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ہوگیا لیکن پرویز الٰہی کو اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے ۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ تم کون سا ایٹم بم بنا رہے تھے کہ تمہارے خلاف کوئی سازش کرے گا، جب تم سے کسی نے کچھ مانگا ہی نہیں تو تم نے ایبسولوٹلی ناٹ کس کو کہا؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تم کیا کوئی ایٹم بم بنا رہے تھے، کوئی ہائیڈروجن بم بنا رہے تھے یا دنیا فتح کرنے نکلے تھے جو کسی کو تمھارے خلاف سازش کرنے کی ضرورت پیش آ گئی تھی؟ انہوں نے کہا کہ جب تم سے کسی نے کچھ مانگا ہی نہیں تو تم نے absolutely not کس کو کہا؟ انہوں نے اس سے قبل اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشہ لگایا،BULLIES تو ایسے ہی کرتے ہیں،تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے۔کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور PTI کا سیاسی مستقبل تو اب ختم انشائ￿ اللّہ لیکن پرویز الہی صاحب کو اس کے اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں بیرونی ملک سازش ہوئی ہے،7 مارچ کو بیرونی ملک کا سازش کا پتہ چل گیا،یہ لوگ اتنے دن خاموش کیوں تھے،سازش کا پتہ تھا تو عدم اعتماد کی ڈیٹ کیوں رکھی۔حکومت میں آئے مدینہ کی ریاست کی بات کی اور ان سے کرپشن کا پوچھا تو آگے سے گالی دی۔ پرائم منسٹر کے آفس کو اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کیلئے استعمال کیاگیا۔ فرح خان عمران خان کی اہلیہ کی فرنٹ مین تھی، فرح گجر پنجاب کے تمام ڈی سی اوراے سی سے پیسے منگواتے تھی،ابھی تو فرح گجر کے علاوہ بہت سے بھاگیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں