میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک نے وزیراعظم کوماموں بنادیا

کے الیکٹرک نے وزیراعظم کوماموں بنادیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ : شعیب مختار ) کے الیکٹرک نے پی ٹی آئی کو چونا لگا دیا وزیراعظم پاکستان کے رواں ماہ بجلی کے بلوں پر دیے گئے ریلیف کی وصولی کا انوکھا حربہ اپنا لیا کراچی کے مختلف علاقوں میں تمام واجبات ادا کرنے والے صارفین کو بقایات جات کی ادائیگی سے متعلق نوٹس بھجوا دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کے الیکٹرک نے صارفین کو دیے گئے ریلیف کا خمیازہ پورا کرنے سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ چند ماہ قبل بلوں کی ادائیگی سے متعلق صارفین کو دی گئی تمام تر اسکیمیں اچانک ختم کر دی گئی ہیں جس پر ماہ مبارک میں صارفین سراپا احتجاج دکھائی دیتے ہیں۔ اس ضمن میں مختلف علاقوں میں قائم کے الیکٹرک کے دفاتر کی انتظامیہ کی جانب سے سسٹم میں خرابی کا بہانہ بنا کر تمام تر معاملے سے جان چھڑا لی گئی ہے ،جبکہ ادا کی گئی رقم بل میں نمایاں ہونے متعلق صارفین سے صبر کا دامن نہ چھوڑنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ تمام تر معاملے پر جرأت سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے اپنے پرانے واجبات کی ادائیگی کے لیے کے الیکٹرک کی خصوصی اسکیم کا انتخاب کیا گیا تھا جس کے تحت وہ ہر ماہ اپنے بل کے ساتھ ساتھ پرانے واجبات کی ادائیگی کے لیے اضافی رقم جمع کروایا کرتے تھے، گزشتہ چھ ماہ سے وہ اپنے بل باقاعدگی سے جمع کروا رہے ہیں۔ کے الیکٹرک کی اسکیم کے تحت انکے آدھے واجبات معاف کر دیے گئے تھے، جو فروری کے بل میں دیکھے جا سکتے ہیں، تاہم رواں ماہ انہیں ایک بار پھر پرانے تمام واجبات کی ادائیگی کے لیے نوٹس بھجوایا گیا ہے بصورت دیگر ان کا کنکشن منقطع کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سراسر زیادتی ہے وزیراعظم پاکستان کے دیے گئے ریلیف کا نقصان کے الیکٹرک ہم سے پورا کرنا چاہتا ہے جس پر خاموش نہیں رہیں گے، اگر ہمارے اگلے بلوں میں جمع کرائی گئی اور معاف کی گئی تمام رقم کا ذکر نہ کیا گیا تو ہم عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں