پیپلز پارٹی کاشوکاز نوٹس پربھرپو رجواب کا فیصلہ
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے بھرپو رجواب دینے کا فیصلہ کر لیا ، اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے نوٹس کو کسی خاطر میں نہ لانے کا بیان دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماوں کو نوٹس پر سخت جواب دینے کی ہدایت کر دی۔شیری رحمان،راجہ پرویز اشرف،فرحت اللہ بابر اور نیئر بخاری سمیت دیگر نوٹس کا جواب تیار کریں گے۔شوکاز نوٹس کا جواب کی حتمی منظوریآصف زرداری اوربلاول بھٹوسے لی جائے گی۔پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فوری سی ای سی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی۔پیپلزپارٹی نوٹس کے جواب میں (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ہدف تنقید بنائے گی،پیپلز پارٹی نوٹس کے الزامات پر جلد پریس کانفرنس بھی کرے گی۔